33.1 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومتجارتی خبریںبجٹ سے قبل عوام پر اضافی بوجھ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے...

بجٹ سے قبل عوام پر اضافی بوجھ پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے اہم خبر آگئی



(24نیوز) حکومت نے عوام پر پیٹرولیم لیوی کی مد میں 194 ارب روپے کا اضافہ بوجھ ڈالنے کی تیاری کرلی۔

  حکومت نے آئی ایم ایف کو پیٹرولیم لیوی کی مد میں اضافی وصولیوں کی یقین دہانی کروادی ہے،دستاویز کےمطابق پیٹرولیم لیوی کی وصولی کا حکومتی تخمینہ ایک ہزار 311 ارب لگایا گیا ہے جو رواں مالی سال میں ایک ہزار117 ارب روپے ہے۔

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ جولائی 2024 تا مارچ 2025 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی وصولی 833 ارب 84 کروڑ 70 لاکھ روپے رہی،آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 24-2023 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی ایک ہزار 19 ارب روپے اور مالی سال 23-2022 میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 580 ارب روپے تھی۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر 78 روپے 2 پیسےفی لیٹر اور ہائی  سپیڈ ڈیزل پر 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر کے حساب سے لیوی وصول کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛  سینیٹ اجلاس: کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل منظور، جے یو آئی کا واک آؤٹ



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات