37.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومغزہ لہو لہومہدی حسن میراز پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے لاہور قلندرز...

مہدی حسن میراز پی ایس ایل پلے آف مرحلے کیلئے لاہور قلندرز میں شامل



لاہور:

لاہور قلندرز نے پی ایس ایل 10 کے پلے آف مرحلے کیلئے بنگلادیش کے آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے انہیں شرکت کے لیے این او سی جاری کر دیا ہے اور انکی منگل کو لاہور آمد متوقع ہے۔

پی ایس ایل کے پلے آف میچز بدھ سے شروع ہو رہے ہیں جبکہ لاہور قلندرز جمعرات کو ایلیمینیٹر میچ میں ایک نامعلوم حریف کے خلاف میدان میں اتریں گے۔

مہدی حسن میراز نے کرک انفو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر پرجوش ہیں، اگرچہ ان کا یہ قیام ممکنہ طور پر صرف ایک میچ تک محدود ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل ایک اعلیٰ معیار کی لیگ ہے اور میں پہلے بنگلادیش پریمیئر لیگ (BPL) میں اچھا پرفارم کر چکا ہوں، اس لیے پر اعتماد ہوں کہ یہاں بھی بہترین کارکردگی دکھاؤں گا۔

مہدی کا کہنا تھا کہ وہ اس موقع کو استعمال کرتے ہوئے بنگلادیش کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں دوبارہ جگہ بنانے کے خواہاں ہیں۔ وہ اس وقت نہ تو متحدہ عرب امارات کے خلاف جاری سیریز کا حصہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے خلاف آئندہ پانچ میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔

لاہور قلندرز میں مہدی اپنے تجربہ کار ساتھی شکیب الحسن کے ساتھ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ شکیب نے حالیہ میچ میں پشاور زلمی کے خلاف اپنا پہلا میچ کھیلا، تاہم وہ پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ ہوئے اور دو اوورز میں 18 رنز دے کر کوئی وکٹ نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے باعث پی ایس ایل کچھ دن معطل رہا، جس کے بعد قلندرز نے سکندر رضا کو دوبارہ ٹیم میں شامل کیا، مگر وہ صرف ایک میچ کھیل کر انگلینڈ چلے گئے جہاں انہیں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کے لیے زمبابوے کی ٹیم کا حصہ بننا ہے۔

ڈیوڈ ویزے اور سیم بلنگز بھی پاکستان واپس نہیں آئے، جس کے بعد شکیب الحسن اور بھانوکا راجپکسا کو اہم مرحلے کے لیے بلایا گیا۔

اس سے قبل بنگلادیش کے رشاد حسین لاہور قلندرز کا حصہ تھے، جب کہ ناہید رانا کراچی کنگز سے وابستہ تھے۔ لٹن داس بھی کنگز کی نمائندگی کر رہے تھے، تاہم ٹریننگ کے دوران زخمی ہونے کے باعث وہ واپس چلے گئے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات