34.7 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومخاص رپورٹاداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی...

اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی


(24نیوز)اداکار آصف رضا میر نے سابقہ بہو اور اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی،اداکار آصف رضا میر نے کہا کہ جوڑے کی طلاق پر مداحوں نے کہا ایسا کیوں ہوا ہے کیونکہ وہ نہیں چاہتے تھے کہ یہ طلاق ہو۔

اداکار آصف رضا میر نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی، انہوں نے کہا کہ طلاق کی وجہ کچھ بھی ہو سکتی ہے کیونکہ ہم انسان ہیں اور انسانوں کے رشتے بنتے اور ٹوٹتے ہیں اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کی زندگی رک جاتی ہے اور آپ کچھ اور نہیں کریں گے۔ زندگی میں آگے بڑھنا سیکھنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پرانے زخموں کو دوبارہ نہ چھیڑا جائے بلکہ انہیں مندمل ہونے دیا جائے اور ہم سب نے یہی کیا ہے۔

اداکار آصف رضا میر …

اداکار نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک پراجیکٹ ’میں منٹو نہیں ہوں‘ میں اداکارہ سجل علی کے والد کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ جیسے ہی اس کاسٹ کا اعلان ہوا سوشل میڈیا پر باتیں شروع ہوگئیں کہ سجل تو میری سابقہ بہو ہیں۔

آصف رضا میر نے کہا کہ سجل اور میں نے فیصلہ کیا کہ ہم پروفیشنل آرٹسٹ ہیں، رشتے ختم ہو سکتے ہیں، مگر احترام باقی رہنا چاہیے، دونوں نے پیشہ ور فنکار کے طور پر اس منصوبے پر مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ گزرے ہوئے وقت پر افسوس کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

 آصف رضا میر نے بتایا کہ وہ جانتے ہیں کہ لوگ سابقہ تعلقات پر بات کرتے ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کی بیسویں سالگرہ کے حوالے سے منعقد ہونے والی پر وقار تقریب میں احد اور سجل کو ایک ساتھ دیکھے جانے پر بھی تبصرہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا خاندان اتنا سمجھدار ہے کہ ایسی باتوں پر توجہ نہیں دیتا اور نہ ہی یہ چیزیں انہیں پریشان کرتی ہیں۔

یادرہے کہ احد رضا میر اور سجل علی نے مارچ 2020 میں شادی کی تھی، تاہم مارچ 2022 میں ان کے درمیان طلاق کی خبریں سامنے آئیں۔ تاہم دونوں نے خود طلاق کی خبروں پر تین سال گزر جانے کے باوجود کوئی بات نہیں کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات