34.7 C
Lahore
Tuesday, May 20, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی...

بھارتی کرکٹ بورڈ کی ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق خبروں کی تردید


—فائل فوٹو

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایشیا کپ سے دستبرداری سے متعلق بھارتی خبروں کی تردید کر دی گئی۔

سیکریٹری بی سی سی آئی دیواجیت سائیکیا نے کہا ہے کہ ایشیا کپ سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، صبح سے چلنے والی خبریں ہمارے علم میں آئی ہیں۔

سیکریٹری بھارتی کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ خبروں میں کہا گیا کہ بھارت نے ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس وقت تک اس معاملے پر کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ رواں سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا تھا کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے مینز ایشیا کپ اور ویمن ایمرجنگ ایشیا کپ سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات