37.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبرطانوی کوہ پیما کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ

برطانوی کوہ پیما کا ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ


—فائل فوٹو

برطانوی کوہ پیما کینٹن کول نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

برطانیہ کے معروف کوہ پیما کینٹن کول نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کو 19ویں بار سر کر کے اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا اور ایک نیا سنگِ میل عبور کر لیا، وہ ایورسٹ پر سب سے زیادہ بار چڑھنے والے غیر نیپالی کوہ پیما بن گئے ہیں۔

51 سالہ کول نے اتوار کی صبح نیپالی کوہ پیما شیرپا دورجی گیالجن کے ہمراہ 8 ہزار 849 میٹر بلند چوٹی کو کامیابی سے سر کیا، کول نے پہلی بار 2004ء میں ایورسٹ سر کیا تھا اور تب سے تقریباً ہر سال وہ اس خطرناک مہم کو سر کرتے آ رہے ہیں۔

نیپال کے شیرپا کامی ریتا اب تک 30 بار ایورسٹ سر کر چکے ہیں اور اس سال ایک اور ریکارڈ کے تعاقب میں ہیں۔

ایورسٹ پر رواں ہفتے دو کوہ پیما ہلاک بھی ہو چکے ہیں، جس میں بھارت کے سُبراتا گھوش اور فلپائن کے فلپ پی جے سانتیاگو دوم شامل ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات