مشن امپاسیبل کے ہیرو ٹام کروز بالی ووڈ میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں، ان کی ہندی سیکھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دنیا کے سب سے بڑے فلمی ستاروں میں شمار ہونے والے ٹام کروز نے بالی ووڈ میں کام کرنے کی خواہش اور ہندی زبان سیکھنے کی دلچسپ کہانی مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔
ان کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ ہندی بولنے کی کوشش کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔
ٹام کروز نے اعتراف کیا کہ وہ بچپن سے موسیقی اور ڈرامہ سے بھرپور فلموں کے دیوانے رہے ہیں اور انہیں بالی ووڈ کے گانوں میں ڈانس اور جذباتی مناظر بے حد پسند ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے بالی ووڈ فلمیں بہت پسند ہیں، میں ان فلموں کا حصہ بننا چاہتا ہوں، یہ میری فلموں کی فہرست میں ہے۔
ٹام کروز کی نئی فلم مشن امپاسیبل دی فائنل ریکننگ Mission Impossible – The Final Reckoning بھارت میں 17 مئی کو ریلیز ہوئی اور صرف پہلے دن میں ہی 17.45 کروڑ روپے کا بزنس کر کے رواں سال کی سب سے بڑی ہالی ووڈ اوپننگ بن گئی۔