40.8 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومانٹرٹینمنٹجاوید اختر کے زہریلے بیان پر معروف شخصیات کا شدید ردعمل

جاوید اختر کے زہریلے بیان پر معروف شخصیات کا شدید ردعمل


کولاج فوٹو: فائل

جاوید اختر کے پاکستان مخالف زہریلے بیان پر پاکستانی معروف شخصیات نے شدید ردعمل دے کر انہیں چپ کروادیا۔

معروف بھارتی شاعر، نغمہ نگار اور اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر پاکستان مخالف بیان دینے سے باز نہیں آئے، ان کے اندر چھپا تعصب اور نفرت کھل کر سامنے آگئی، وہ ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرکے تنازعے کی زد میں آ گئے ہیں۔ 

حالیہ دنوں میں ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے ایسا بیان دیا جس نے پاکستانی عوام اور شوبز اور سیاسی شخصیات کو شدید مشتعل کر دیا ہے۔

جاوید اختر نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کہتے ہیں کہ میں جہنم میں جاؤں گا اور بھارتی مجھے جہادی کہتے ہیں، کہتے ہیں پاکستان چلے جاؤ، اگر مجھے پاکستان اور جہنم میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہو، تو میں جہنم کا انتخاب کروں گا۔

جاوید اختر کا یہ بیان تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس کے بعد پاکستانی عوام اور شوبز سے تعلق رکھنے والی متعدد معروف شخصیات نے شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔

مشی خان نے جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ آپ نے بالکل صحیح جگہ کا انتخاب کیا کیونکہ آپ واقعی وہیں کے قابل ہیں اور ہاں، دوبارہ پاکستان آنے کی کبھی کوشش بھی نہ کیجیے گا، اب کوئی آپ کو بلائے گا بھی نہیں، جن کے قدموں میں آپ بیٹھے تھے، انہیں بھی ساتھ لے جائیے گا واپس کبھی مت آئیے گا۔

اداکار عمران عباس نے طنز کرتے ہوئے کہا اگر وہ جہنم کا انتخاب نہ بھی کریں، تب بھی ان کا جہاز وہیں اترے گا، بس کلاس بدل جائے گی، ہم نے صرف وقتی طور پر بزنس کلاس دے دی، ورنہ ان کی حیثیت اکانومی سے بھی کم ہے۔

جاوید اختر کے زہریلے بیان پر معروف شخصیات کا شدید ردعمل

اداکارہ ژالے سرحدی اور سیاستدان شرمیلا فاروقی سمیت دیگر فنکاروں نے بھی جاوید اختر کے بیان کو غیر اخلاقی، نفرت انگیز اور منافقانہ قرار دیا۔ 

جاوید اختر کے زہریلے بیان پر معروف شخصیات کا شدید ردعمل

شرمیلا فاروقی نے کہا کہ جو لوگ پاکستان آ کر عزت، محبت اور پذیرائی پاتے ہیں، وہی لوگ واپس جا کر زہر اگلتے ہیں، یہ سراسر دوغلا پن ہے۔

جاوید اختر کے زہریلے بیان پر معروف شخصیات کا شدید ردعمل

جاوید اختر کے زہریلے بیان پر معروف شخصیات کا شدید ردعمل

سوشل میڈیا صارفین نے جاوید اختر کے بیان پر شدید غصے اور طنز کا اظہار کیا۔

صارفین کا کہنا تھا کہ انہیں شاید پتہ نہیں کہ وہ پہلے ہی جہنم میں (بھارت) رہ رہے ہیں، اس بیان سے تو صاف لگتا ہے کہ وہ جہنمی ہونے کی تصدیق خود کر رہے ہیں۔

 اتنی نفرت لیے کوئی انسان جہنم میں بھی جگہ پائے گا یا نہیں، یہ سوال ہے، قائداعظم نے بالکل ٹھیک کہا تھا کہ ہندوستانی مسلمان ساری زندگی اپنی وفاداری ثابت کرتے رہیں گے۔

یاد رہے کہ جاوید اختر ماضی میں بھی پاکستان مخالف بیانات دے چکے ہیں، اس کے باوجود وہ لاہور کے ایک ادبی میلے میں شرکت کر چکے ہیں جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا تھا لیکن واپسی پر انہوں نے ممبئی میں بیٹھ کر پاکستان پر الزامات لگائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات