کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کے فاسٹ بولر احمد دانیال نےپنڈی میں کراچی کنگز کے خلاف ایک ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ دائیں ہاتھ کے اس پیسر نے 4اوورز میں 66 رنز دیے اور کوئی وکٹ حاصل نہیں کر سکے جبکہ کراچی کنگز نے زبردست بیٹنگ کرتے ہوئے 237 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ کے ساتھ اپنی اننگز مکمل کی۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں پشاور زلمی کی طرف سے ایک اننگز میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ ہے، جو احمد دانیال نے قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ اللہ عمرزئی کے پاس تھا، جنہوں نے 2023 میں ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں 62 رنز دیے تھے۔