(ویب ڈیسک)صومالیہ کے فوجی بھرتی مرکز میں خودکش دھماکے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق مسلمان افریقی ملک صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک فوجی بھرتی کے مرکز میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما انتقال کر گئے
رپورٹ کے مطابق دھماکے کے وقت فوجی بھرتی کے مرکز کے باہر نوجوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی، خودکش بمبار نے فوجی بھرتی کے مرکز کے گیٹ پر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
صومالی فوج کے کیپٹن سلیمان نے غیر ملکی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ میں سڑک کے دوسری جانب تھا، تیز رفتار ٹک ٹک رکا، جس میں سے ایک شخص اترا اور تیزی سے بھرتی کیلئے آئے نوجوانوں کی قطار کے قریب جاکر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی فی تولہ قیمت میں 12400 روپے کی کمی ریکارڈ
انہوں نے کہا کہ دھماکے سے بھرتی کیلئے آئے نوجوانوں اور راہگیروں سمیت 10 افراد ہلاک ہوئے، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ایک عینی شاہد نے بتایا کہ بس کے ذریعے علاقے سے گزرتے ہوئے بھرتی مرکز کے باہر سیکڑوں کی تعداد میں نوجوانوں کو جمع دیکھا تھا، پھر ایک دم دھماکا ہوگیا اور ہر طرف دھویں کے بادل چھا گئے۔
فوجی ہسپتال کے عملے نے میڈیا کو بتایا کہ کم از کم 30 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 6 موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا واقعی پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات 22 مئی سے شروع ہوں گی؟اہم خبر آ گئی