تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے لاہور میں زیر علاج شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی۔
چوہدری پرویز الہٰی نے اس موقع پر شاہ محمود کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو قریشی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی کو سینے ميں تکلیف کے باعث لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا تھا۔