(ویب ڈیسک) سعودی عرب اور ایران کے تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور سعودی ائیرلائن نے 10 سال بعد ایران سے فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی فلائی ناس ائیرلائن کا طیارہ گزشتہ رات حاجیوں کو لینے تہران ائیرپورٹ پہنچا،سعودی سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے لیے سعودی ائیرلائن کی پروازیں 2025 کے حج آپریشن کے لیے بحال کی گئی ہیں، سعودی ائیرلائن کے حج آپریشن میں ایرانی شہر مشہد سے بھی حج پروازیں شامل ہیں۔
سعودی ائیرلائن یکم جولائی تک 37 ہزار ایرانی حاجیوں کو سفری سہولت فراہم کرے گی۔
خیال رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے کشیدہ تعلقات چین کی ثالثی میں مارچ 2023 میں بحال ہوئے تھے، 2016 میں ایران میں سعودی سفارتخانے پر حملے کے بعد سعودی عرب نے ایران سے تعلقات منقطع کر دیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر صحت سے گیٹس فاؤنڈیشن کے صدر کی ملاقات