چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت کا آدھے گھنٹے میں جواب دیا گیا۔
کراچی میں تقریب سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے مسجدوں، بستیوں اور کھیتوں پر حملہ کیا۔
خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بڑی سفارتی کامیابی ملی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ بھارت کا خطے کی ٹھیکیداری کا منصوبہ زمیں بوس ہو گیا ہے۔