(وینب ڈیسک) لاہور میں انڈے 60روپے فی درجن مہنگے ہو گئے جبکہ مرغی کا بغیر ہڈی گوشت 970روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہورمیں چینی، مرغی کے گوشت اور انڈوں کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا،مرغی کا گوشت 612روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے جبکہ بون لیس گوشت970روپے فی کلو میں فروخت رہا ہے۔
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 164سے بڑھ کر 170روپے فی کلو ہوگئی،انڈوں کی فی درجن قیمت میں 60روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انڈوں کی فی درجن قیمت 230سے بڑھ کر 290روپے ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نےالرٹ جاری کردیا