34.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںکوئٹہ گلیڈی ایٹر کی 186 رنز ہدف کے تعاقب بیٹںگ جاری

کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی 186 رنز ہدف کے تعاقب بیٹںگ جاری



(24 نیوز)پی ایس ایل 10 کے 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر نے دلچسپ مقابلے کے بعد ملتان سلطان کو شکست دے دی، فاتح ٹیم نے مطلوبہ ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

ملتان سلطان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، یاسر خان نے 25 گیندوں پر 45 رنز بنائے جس میں 2 چھکے اور 6 چوکے شامل تھے۔

طیب طاہر نے 24 گیندوں پر 36، جہانزیب سلطان نے 21 گیندوں پر 25 سکور کیے، ہمایوں الطاف نے 13 گیندوں پر 16 سکور کیے، محمد عامر نے 16 گیندوں پر 21 سکور کیے۔شاہد عزیز نے 14 گیندوں پر 29 سکور کیے۔

عثمان طارق نے 32 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، خرم شہزاد، فہیم اشرف، ابرار احمد اور مہم وسیم نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

کوئٹہ کی جانب سے خواجہ نافے نے 26 گیندوں پر 51 سکوقر کیے، جس میں 4 چھکے اور 5 چوکے شامل تھے، سعود شکیل نے 24 گیندوں پر 18 سکور کیے، دنیش چندی مل نے 10 گیندوں پر 17 سکور کیے۔

ملتان سلطان کی جانب سے شاہد عزیز نے 2، محمد حسنین، عبید شاہ ، پیٹر نے  1-1 وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی ٹونٹی سکواڈ  میں بابر ، رضوان کی شمولیت،ہیڈ کوچ  کا پلان سامنے آگیا 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات