38.9 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومغزہ لہو لہوبھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا، ویڈیو...

بھارتی مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر دیا، ویڈیو وائرل


نئی دہلی : پاکستان کے خلاف بھارتی میڈیا اور حکومت کے شدید پراپیگنڈے کے باوجود ایک بھارتی بزرگ مسلمان نے پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کر کے سب کو حیران کر دیا۔

یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا عوام سے زبردستی پاکستان کے خلاف نعرے لگوانے کی کوشش کر رہا تھا۔

ذرائع کے مطابق بزرگ شہری نے نہ صرف پاکستان مخالف نعرہ لگانے سے انکار کیا بلکہ بھارت کے حق میں نعرہ لگانے سے بھی گریز کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ “نعرے لگانا مسئلے کا حل نہیں، سچ بولنا اصل فرض ہے۔”

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ بھارتی مسلمانوں پر اس دباؤ کا مقصد مودی سرکار کی پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کو چھپانا ہے۔ بھارتی میڈیا کی یہ زبردستی بھارت کے اندر مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک اور دو قومی نظریے کی حقانیت کو مزید واضح کرتی ہے۔

حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان مخالف جذبات کو ہوا دینے کی ناکام کوششوں نے دنیا بھر میں بھارت کی جمہوریت پسندی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات