34.2 C
Lahore
Monday, May 19, 2025
ہومجرم و سزاکراچی؛ متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی؛ متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 ملزمان گرفتار



کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر کارروائیوں کے دوران متحدہ عرب امارات میں غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث 4 ملزمان کوحراست میں لے لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پر تعینات ایف آئی اے امیگریشن کے عملے کی جانب سے کارروائیاں کی گئیں، جس میں متحدہ عرب امارات سے آنے والے 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان متحدہ عرب امارات میں غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے، ملزمان میں بختیار، عدنان اشرف، محمد جمشید اور سکندر عباس شامل ہیں اور ان ملزمان کا تعلق پنجاب کے شہروں حافظ آباد، منڈی بہاالدین اور گجرانوالہ سے ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ گرفتارملزمان انسانی اسمگلنگ اورجسم فروشی کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھے اور انہیں متحدہ عرب امارات میں گرفتار کیا گیا تھا اور سزا مکمل ہونے پر پاکستان ڈی پورٹ کردیا گیا تھا اور یہ ملزمان ایمرجنسی پاسپورٹ پر پاکستان پہنچے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کا انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انسانی اسمگلنگ کی آڑ میں جسم فروشی کے خلاف عالمی سطح پر تعاون ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے، ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات