42 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبرطانوی پارلیمنٹ  نے خبردار کر دیا۔۔۔۔

برطانوی پارلیمنٹ  نے خبردار کر دیا۔۔۔۔



(24  نیوز )مسئلہ کشمیر پاکستان اور بھارت میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے،برطانوی پارلیمنٹ کی 42 صفحات پر مشتمل تحقیقی رپورٹ جاری کردی ۔

رپورٹ میں کہا گیاہےبھارت مسئلہ کشمیر کے دوطرفہ حل پر بضد ہے جبکہ پاکستان بین الاقوامی مداخلت سے مسئلہ کشمیر کے حل کا خواہشمند ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے مشکوک واقعہ کی بنیاد پر پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کی۔

بھارت کا طرز عمل علاقائی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا پاکستان نے ذمہ داری، ضبط اور بین الاقوامی قوانین کے دائرے میں اپنا دفاع کیا۔

 یہ  بھی پڑھیں:امریکہ کا مودی سرکارکو ایک اور دھچکا۔۔۔۔

 بھارت نے طاقت، دھمکی اور الزام تراشی کا سہارا لیا ۔بھارت نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نظرانداز کرکے مسئلہ کشمیر حل نہیں ہونے دیا۔عالمی برادری، بالخصوص امریکہ اور برطانیہ نے بحران کے حل میں سستی کا مظاہرہ کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات