(ویب ڈیسک)کیلیفورنیا کے طبی مرکز میں دھماکے سے ایک شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق دھماکا پام اسپرنگزمیں واقع فرٹیلیٹی کلینک میں ہوا،میئرپام اسپرنگز کا کہنا ہے کہ دھماکا عمارت میں پارک گاڑی یا اس کے قریب ہوا، ایف بی آئی نے واقعے کو دہشت گردی قرار دے دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی جیل سے 7 خطرناک قیدی فرار
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بمبار نے فرٹیلیٹی کلینک کو جان بوجھ کردہشتگردی کا نشانہ بنایا،امریکی حکام کی جانب سے دعویٰ کیاگیاہے کہ تباہ گاڑی سے کلاشنکوف سمیت دو بندوقیں بھی برآمد ہوئیں، بم دھماکے میں ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔