42 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹالفا براوو چارلی کے قاسم کی سزا سے شہرت تک کی کہانی

الفا براوو چارلی کے قاسم کی سزا سے شہرت تک کی کہانی


–فائل فوٹو

ایک سزا نے مشہور ڈرامہ الفا براوو چارلی کے کردار  قاسم کی قسمت بدل دی،  جو ایک سزا سے شہرت تک جا پہنچی۔

ماضی کے مقبول ترین آئی ایس پی آر کے ڈراموں سنہرے دن اور الفا براوو چارلی میں یادگار کردار گُل شیر سے شہرت پانے والے کرنل (ر) قاسم شاہ نے حال ہی میں ایک ٹی وی پروگرام میں اپنی زندگی کا وہ دلچسپ اور انوکھا واقعہ سنایا جس نے اُنہیں عام کیڈٹ سے ٹی وی کے اسٹار میں بدل دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کرنل قاسم نے انکشاف کیا کہ یہ سب کچھ ایک سزا سے شروع ہوا تھا۔

 انہوں نے کہا کہ ایک بار پی ایم اے میں مجھے سزا ملی اور سب کیڈٹس کی چھٹی کے دوران مجھے اکیلا اکیڈمی میں رہنا پڑا، ہمارے ہاں سزا کی کوئی خاص منطق نہیں ہوتی، ایک دن کمانڈر نے مجھے بلایا اور کہا کہ دو دن کے لیے شوکت منصور صاحب کے ساتھ رہنا ہے، میں نے اُنہیں اکیڈمی کے مختلف شعبے دکھائے سب کچھ سمجھایا، وہ مسلسل مجھے دیکھتے رہے اور مسکراتے رہے مجھے عجیب سا لگ رہا تھا، انہوں نے بڑی عزت سے بات کی جو میرے لیے غیر معمولی بات تھی۔

کرنل (ر) قاسم شاہ نے بتایا کہ 2 ماہ بعد انہیں اکیڈمی ہیڈکوارٹر میں بلا لیا گیا۔

انہوں کہا کہ مجھے لگا کہ کوئی غلطی ہو گئی ہے، لیکن وہاں سے مجھے ایک اور مقام پر بھیجا گیا جہاں شوکت منصور، محسن رضوی، سلیم شیخ، فراز اور کاشف پہلے سے موجود تھے، میں اندر گیا تو سب نے پرتپاک انداز میں خوش آمدید کہا اور مجھے ایک اسکرپٹ تھما دیا، میں گھبرا گیا تھا مگر جیسے ہی مکالمے بولے تو سب اچھل پڑے اور کہا ہمیں گُل شیر مل گیا۔

یہ وہ لمحہ تھا جہاں ایک فوجی کیڈٹ کی زندگی نے نیا موڑ لیا اور قاسم شاہ الفا براوو چارلی جیسے شاہکار ڈرامے کا حصہ بنے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات