42 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے ایک سبق...

پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کیلئے ایک سبق ہے: جرمن اخبار



( 24 نیوز )پاکستان پر بھارتی حملے میں رافیل کی تباہی مغرب کے لیے ایک سبق“ کے عنوان سے جرمن اخبار نے آرٹیکل لکھا ہے۔

جرمن اخبار نے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ سوشل میڈیا پر ماہرین اور دفاعی تجزیہ نگاروں کی جانب سے ایک بھارتی فضائیہ کے رافیل لڑاکا طیارے کے ملبے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جا رہی ہیں، جن میں طیارے کی پچھلی دم اور انجن کا حصہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یہ فرانسیسی ساختہ طیارہ پاکستان نے مار گرایا، اور مبینہ طور پر یہ کارروائی چینی ساختہ جے-10 ”مائٹی ڈریگن“ اور پی ایل-15 ای ایئر ٹو ایئر میزائل کی مدد سے کی گئی۔

جرمن اخبار نے لکھا کہ چینی کمپنی چینگ ڈو کے ”مائٹی ڈریگون“ جے 10 سی ملٹی رول لڑاکا طیارے کے ہاتھوں فرینچ طیارہ رافیل کے گرائے جانے سے بھارت کا آپریشن سندور ایک تباہی میں بدل گیا۔

بھارتی پائلٹس کو پاکستانی پائلٹوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ تیکنیکی برتری کے زعم میں مبتلا بھارت پاکستان کی فضائی دفاعی صلاحیتوں اور جے 10 سی اور پی ایل میزائل کی صلاحیتوں کا اندازہ لگانے میں بری طرح ناکام رہا۔

 یہ بھی پڑھیں:شہری ہو شیار،محکمہ موسمیات،پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

پاکستان بھارتی حملے کے خلاف بھرپور حکمت عملی بنا کر بیٹھا تھا۔ کچھ بھارتی طیاروں نے پاکستان کا دفاعی حصار توڑا مگر پھر انہیں پاکستان کے پائلٹوں سے شدید لڑائی کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کو پاکستان اور چین کی انٹیلی جنس شیئرنگ کا بھی کوئی اندازہ نہیں تھا۔

انڈین ایئر فورس نے رافیل کو فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل کا جواب دینے اور کروز میزائل سے زمین پر حملوں کے ٹاسک دیے تھے۔ یہ ”آپریشنل غلطی“ بھارت کو مہنگی پڑگئی۔

اخبار نے لکھا کہ رافیل کا گرنا یورپ کے لیے بھی وارننگ ہے۔ روس تیزی سے چینی ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہا ہے اور یورپ کو سوچنا ہوگا کہ کیا ان کا دفاعی نظام روس اور چینی فضائی دفاع کے مقابلے میں کارگر ثابت ہوگا؟



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات