45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی او اے اور پی ایس بی میں اختلافات، ویٹ لفٹرز شدید...

پی او اے اور پی ایس بی میں اختلافات، ویٹ لفٹرز شدید پریشانی کا شکار


کراچی( نصر اقبال،اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں بد عنوانی اورڈوپننگ کے بڑھتے ہوئے واقعات، پی او اے اور پی ایس بی میں اختلافات سے قومی ویٹ لفٹرز شدید پریشانی کا شکار ہیں، بعض نے ویٹ لفٹنگ سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے پاور لفٹنگ کو اپنا لیا ہے،عالمی ویٹ لفٹنگ تنظیم نے تاحال حافظ عمران بٹ کی فیڈریشن کو معطل نہیں کیاالبتہ ڈوپننگ اسکینڈل میں ملوث پابندی سے دوچار ویٹ لفٹرز کے جرمانے کی دس ہزار ڈالزر کی رقم ادا نہ کرنے پر اسے حق رائے دہی اور اپنے ویٹ لفٹرز کو عالمی اور ایشیائی مقابلوں میں شرکت سے روک رکھا ہے، دوسری جانب پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ملک میں اس کھیل کے معاملات کی دیکھ بھال کے لئے فیڈریشن کو معطل کر کے عبوری کمیٹی قائم کر رکھی ہے مگر پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن نے عمران بٹ کی سر براہی میں کام کرنے والی فیڈریشن کی رکنیت معطل نہیں کی ہےاور اسی لئے رواں سال اکتوبر میں بحرین میں ہونے والے یوتھ گیمز کے دستے میں ویٹ لفٹنگ کو بھی شامل کیا گیا ہے،چیئرمین عبوری کمیٹی پاکستان ویٹ لفٹنگ فیڈریشن زاہد اقبال کے مطابق، حافظ عمران بٹ کی سربراہی اور تشکیل کردہ فیڈریشن کو عالمی فیڈریشن نے معطل کر دیا ہے۔اسی لئے پاکستان کا نمائندہ 24,25مئی کو ریاض میں ہونے والے عالمی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے انتخابات میں ووٹ کاسٹ نہیں کرسکے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات