45.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی، اسٹارز اور کانکررز اپنے اپنے میچ میں کامیاب

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی، اسٹارز اور کانکررز اپنے اپنے میچ میں کامیاب


کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اسٹارز اور کانکررز نے اپنے اپنے میچ جیت لئے اورپوائنٹس ٹیبل پر آٹھ آٹھ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں اسٹارز نے انونسیبلز کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔ انونسیبلز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں پر 140 رنز بنائے۔کپتان منیبہ علی 52 اور عائشہ ظفر 61 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔دونوں کے درمیان 115 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ ہوئی۔علیزہ مختیار نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔اسٹارز نے ہدف 19 ویں اوور میں 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کرلیا۔کپتان سدرہ امین 70 رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ اسکورر۔صائمہ ملک نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔سدرہ امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔ اوول اکیڈمی گراؤنڈ میں کانکررز نے چیلنجرز کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ کانکررز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے5 وکٹوں پر139 رنز بنائے۔کپتان فاطمہ ثنا نے 42 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔رامین شمیم نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔چیلنجرز نے جواب میں 6 وکٹوں پر108 رنز بنائے۔عالیہ ریاض 35 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات