(ویب ڈیسک)غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں اضافے پر اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے اظہارِ تشویش کیا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے بیان میں غزہ میں فلسطینیوں کی صورتِ حال کو بیان سے باہر اور غیر انسانی قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ محاصرے اور فاقہ کشی کی پالیسی بین الاقوامی قانون کا تمسخر اڑاتی ہے، امداد کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، یہ آپکی اخلاقیات اور عمل کی وضاحت کا وقت ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ اقوامِ متحدہ بین الاقوامی قانون، انسانی اصولوں کی پاسداری، غیر جانب داری اور انسانیت کے خلاف کسی منصوبے میں شامل نہیں۔
انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں اقوامِ متحدہ کی امدادی ایجنسی اُنروا کے کام کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ کے لوگوں کی بار بار جبری نقل مکانی اور غزہ سے باہر بے دخلی کو مسترد کرتا ہوں۔