43 C
Lahore
Monday, June 9, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںشاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر...

شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارکباد


فوٹو: انسٹاگرام شاہد آفریدی

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ملاقات کی اور انہیں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کی مبارک باد دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں شاہد آفریدی نے آپریشن “بنیان مرصوص” کی شاندار کامیابی پر یومِ تشکر کے موقع پر وزیراعظم اور پاکستان کی بہادر مسلح افواج کو دلی مبارکباد پیش کی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ آپریشن “بنیان مرصوص” کی کامیابی قوم کے عزم، اتحاد اور دفاعی قوت کی مظہر ہے۔ پاک فوج کی قربانیاں اور حکومتی قیادت کی حکمت عملی نے اس مشن کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات