32.1 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںفوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے، شیری رحمان

فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کےلیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہے۔

ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ حج 2025 کے انتظامات میں کوآرڈینیشن بحران پر گہری تشویش ہے۔

پی پی نائب صدر نے مزید کہا کہ بحران کے حل کےلیے حج ڈائریکٹوریٹ کے اقدامات سے مطمئن نہیں، عازمین حج کو درپیش مسائل پر سینیٹ کی توجہ کے باوجود مسئلہ برقرار ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزارت مذہبی امور اور دفتر خارجہ کو فوری اقدام کی درخواست کی ہے، عازمین حج کو مشکلات سے بچانے کے لیے فوری حکومتی ایکشن ناگزیر ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کےلیے ریلیف کی امید اور دعا کرتی ہوں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات