34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹ’’چہار درویش اورصوفی میوزک‘‘ پیش کرنے کی تیاریاں

’’چہار درویش اورصوفی میوزک‘‘ پیش کرنے کی تیاریاں


فوٹو: آرٹس کونسل کراچی

’’چہار درویش اور صوفی میوزک‘‘  27 مئی 2025 کو آرٹس کونسل کراچی میں پیش کیا جائے گا۔

امیر خسرو ان نابغۂ روزگار ہستیوں میں سے ایک تھے، جو صدیوں بعد کبھی جنم لیتی ہیں۔ امیر خسرو نے ترکی النسل ہونے کے باوجود کثیر نسلی اور کثیر لِسانی ہندوستان کو ایک وحدت کی شکل دینے میں بے مثال کردار ادا کیا۔

ان کی شخصیت بجائے خود متنوع تھی۔ وہ بیک وقت شاعر، مدبّر، سپہ گر، صوفی، امیر اور درویش تھے۔ انہوں نے ایک طرف بادشاہوں کے قصیدے لکھے، تو دوسری طرف اپنی شیریں بیانی سے عوام کا دل بھی موہ لیا۔

 امیر خسرو کے ’’قصہ چہار درویش‘‘ کو سامنے رکھتے ہوئے معروف شاعر اور میوزک پروموٹر شکیل جعفری ’’چہار درویش اورصُوفی میوزک‘‘ کے عنوان سے ایک شاندار میوزیکل شو کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

فوٹو: آرٹس کونسل کراچی
فوٹو: آرٹس کونسل کراچی

یہ غیر معمولی صُوفی موسیقی کی محفل 27 مئی 2025 کو آرٹس کونسل کراچی کے اے سی ون آڈیٹوریم میں سجے گی۔ 

اس پروگرام کی کامیابی کے لیے دن رات ریہرسل کی جارہی ہے۔ اس طرح کی محفل پہلی بار ہورہی ہے، جس میں صوفی کلام میل اور فیمیل گائیک ایک ساتھ پیش کریں گے۔ جس کے لیے خصوصی طور پر وارڈروب بھی تیار کیے گئے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات