(وقاص احمد)کوٹ لکھپت کےعلاقےمیں خاوندنےبیوی کوقتل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت میں بابرچوک کےقریب خاوندنےفائرنگ کرکےبیوی کوقتل کیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق پولیس نےموقع پرپہنچ کرملزم کوحراست میں لےکر لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔
بشریٰ بی بی کواسکےشوہرجاویدنےگھریلوناچاقی پرقتل کیا،میاں بیوی گھر میں اکیلے تھے جب فائرنگ ہوئی۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ معاملے کی تحقیقات جارہی ہیں۔