34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومقومی خبریںخضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید

خضدار میں لیویز چیک پوسٹ پر حملہ، 4 اہلکار شہید


—فائل فوٹو 

بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے لیویز چیک پوسٹ پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار یاسر اقبال دشتی نے افسوسناک واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ صمند لیویز چیک پوسٹ پر ڈیوٹی پر معمور لیویز اہلکاروں پر پہاڑی علاقے سے مسلح حملہ آوروں نے فائرنگ کی۔

یاسر اقبال دشتی کے مطابق جوابی فائرنگ کافی دیر تک ہوتی رہی تاہم پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے ملزمان فرار ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر خضدار کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں چار لیویز اہلکار شہید ہو گئے، علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے جبکہ میتیں ٹیچنگ اسپتال منتقل کی جا چکی ہیں۔

لیویز حکام کے مطابق واقعے کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کردیا۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان کی شدید مذمت

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی جانب سے خضدار حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ خضدار میں چیک پوسٹ پر حملہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دشمنوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا، امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائی مزید تیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشت گرد عناصر کی جانب سے نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات