34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹارنب گوسوامی نے پاکستان کے بعد اپنی توپوں کا رخ مسلم اداکاروں...

ارنب گوسوامی نے پاکستان کے بعد اپنی توپوں کا رخ مسلم اداکاروں کی جانب موڑ لیا


فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی متنازع بھارتی ٹی وی اینکر ارنب گوسوامی کے نفرت بھرے ایجنڈے کا نشانہ بن گئے۔

یاد رہے کہ اداکار عامر خان نے 2020ء میں ترکیے کے دورے کے دوران ترک صدر اور خاتونِ اول ایمن اردوان سے ملاقات کی تھی جس پر اب ارنب گوسوامی نے سخت تنقید کی ہے۔

ارنب گوسوامی کا نفرت اور اسلاموفوبیا پر مبنی ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں اینکر، اداکار کے پیشہ ورانہ فیصلوں کو ناصرف ملک دشمن اینجنڈے سے جوڑ رہے ہیں بلکہ عامر خان کی حب الوطنی پر بھی سوال اٹھا رہے ہیں۔

بھارتی اینکر نے سوال اٹھاتے ہوئے عامر خان سے پوچھا کہ انہوں نے فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی شوٹنگ ترکیہ میں کیوں کی تھی؟ کیا انہیں وہاں کوئی خاص تعاون یا سبسڈی حاصل تھی؟

ارنب گوسوامی کو عامر خان کے دورے پر چار سال بعد تنقید کرتے ہوئے ان کے مداحوں و فلم بینوں کے اداکار کے خلاف جذبات ابھارتے اور غصے کو بھڑکاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

بھارتی اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ کیا آپ لاہور یا کراچی میں شوٹ ہونے والی فلم دیکھیں گے؟

ارنب کے اس وائرل کلپ پر سوشل میڈیا صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں، کوئی اینکر پرسن کے ان سوالات کو اسلاموفوبیا سے جوڑ رہا ہے جبکہ کسی کا کہنا ہے کہ ارنب نے حب الوطنی کے بھیس میں بےبنیاد الزامات لگا کر مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے۔

صارفین کا کہنا تھا کہ کرنل صوفیہ قریشی کے بعد اب بھارتی میڈیا مسلم اداکاروں پر بھی حملے کر رہا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات