34.8 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومانٹرٹینمنٹرجب بٹ کی سرعام شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل، شہری نے...

رجب بٹ کی سرعام شہری پر تشدد کی ویڈیو وائرل، شہری نے شکایت درج کروادی


کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

متنازع کانٹینٹ کری ایٹر رجب بٹ کی سوشل میڈیا پر نئی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ہمراہ نوجوان کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اکثر اوقات ہی اپنی لا ابالی شخصیت اور لاپروالی کے سبب تنازعات کا شکار رہنے والے نامور یوٹیوبر، رجب بٹ کے خلاف ایک اور شکایت تھانے میں درج کروائی گئی ہے۔

رجب بٹ کی گزشتہ دنوں لاہور سے ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ کار میں بیٹھے ایک نوجوان پر تشدد کر رہے تھے، اس دوران متاثرہ شہری کا خاندان بھی اس کے ساتھ کار میں موجود تھا۔

رجب بٹ کی جہاں ویڈیو سامنے آنے پر انہیں ایک بار پھر صارفین کی جانب سے تنقید کا سامنا تھا وہیں ٹک ٹاکر کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شخص عمران نے ان کے خلاف پولیس میں درخواست جمع کروادی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ شہری عمران نے ٹک ٹاکر کے خلاف لاہور کے تھانے ستو کتلہ میں درخواست جمع کروائی ہے۔

متاثرہ شہری نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ میرے اہل خانہ کے سامنے مجھ پر تشدد کیا گیا، میری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ موشن میں بائیک چلا رہا تھا، جس پر موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا تو رجب بٹ نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راستہ روکا اور بغیر بات کیے تشدد کرنا شروع کر دیا۔

شہری نے درخواست میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ویڈیو کے وائرل ہونے پر درخواست دی۔

متعدد میڈیا رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ رجب بٹ اور اس کے ساتھیوں کی جانب سے متاثرہ شہری پر درخواست واپس لینے کےلیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔

اس معاملے سے متعلق اب ایک اور نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں ٹک ٹاکر رجب بٹ کو متاثرہ شہری سے معذرت کرتے اور معاملے کو غلط فہمی قرار دیتے دیکھا جا سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور پولیس نے بھی دعویٰ کیا ہے کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے فریقین سے معذرت کر لی ہے، متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کو معاف کر دیا ہے اور ٹک ٹاکر کے خلاف اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات