36.7 C
Lahore
Sunday, May 18, 2025
ہومجرم و سزامعروف ٹک ٹاکررجب بٹ کے خلاف ایک اورایف آئی آردرج 

معروف ٹک ٹاکررجب بٹ کے خلاف ایک اورایف آئی آردرج 



(ویب ڈیسک) معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ نے ساتھیوں سمیت نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنادیا جس پر متاثرہ شہری نے ٹک ٹاکر کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دے دی.

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا کہ ٹک ٹاکر رجب بٹ نے سفید کار میں بیٹھے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ان کے ساتھ دو اور افراد بھی تشدد کرتے دکھائی دیئے۔

بعد ازاں متاثرہ شہری عمران نے رجب بٹ کے خلاف تھانہ ستوکتلہ میں درخواست دی  جس میں مؤقف اپنایا کہ ہماری گاڑی کے آگے ایک موٹرسائیکل والا زگ زیگ کررہا تھا، جس پر موٹرسائیکل والے کو آواز دے کر منع کیا تھا،اتنے میں رجب بٹ نے ساتھیوں کے ہمراہ کار آگے لگا کر راستہ روکا اوربغیر بات کیے آکر تشدد کرنا شروع کردیا، سوشل میڈیا پرویڈیو وائرل ہونے پر درخواست دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بریک اپ کے بعد”موو آن”، جنت مرزا نے آسان طریقہ بتادیا

بعد ازاں رجب بٹ نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کے معاملے پر متاثرہ شہری سے معذرت کرلی اور پولیس نے بتایا کہ ان کے خلاف درخواست واپس لے لی گئی ہے۔

لاہور پولیس کے مطابق معروف ٹک ٹاکرنے فریقین سے معذرت کرلی اور اس معاملے کو غلط فہمی قراردیا،متاثرہ شہری عمران نے بھی رجب بٹ کو معاف کر دیا ہے اورانہوں نے اپنی درخواست واپس لے لی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات