36.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوشاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل

شاہ محمود قریشی دِل میں تکلیف کے باعث جیل سے اسپتال منتقل



لاہور:

پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر خارجہ اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف کی وجہ سے سے جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا ہے۔

رہنما پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق  شاہ محمود قریشی کو دل میں تکلیف محسوس ہوئی تھی اور طبیعت نہ سنبھلنے کی وجہ سے انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ابتدائی طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد مختلف قسم کے ٹیسٹ کیے گئے  ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات