40.8 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبھارت کی جھوٹی انا، ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی شرکت خطرے...

بھارت کی جھوٹی انا، ایشیا کپ ہاکی میں پاکستان کی شرکت خطرے میں


کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایشین ہاکی فیڈریشن مردوں کے ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے متحرک ہوگئی ہے، عالمی تنظیم ایونٹ میں پاکستان کو دیکھنے کی خواہش مند ہے ، جھوٹی انا کے شکار میزبان بھارت نے اشارہ دیا ہے کہ ایونٹ کیلئےپاکستانی ٹیم کو ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، جس کے بعد کھیل کی دو بڑی عالمی اور ایشیائی ادا رے بھی پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں۔اس متعلق پی ایچ ایف کے حکام کا کہنا ہے کہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، باضابطہ طور پر ہمیں اس بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے، معاملات کے حوالے سے ہم حکومت سے بھی رابطے میں ہیں۔ خیال رہے کہ پہلگام واقعہ کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کے بعد بھارت نے پاکستانی ٹیم کو دوٹوک انداز میں ویزا دینے سے انکار کردیا تھا ، اب ٹورنامنٹ سے گرین شرٹس کو باہر کیے جانے کا امکان ہے۔ تاہم فوری طور پر ایشین ہاکی فیڈریشن نے ابھی تک اس صورتحال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ، بھارتی حکام پاکستانی ٹیم کو ٹورنامنٹ کا حصہ نہیں دیکھنا چاہتے۔ بھارتی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات