44.9 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومغزہ لہو لہوجنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، اداکارہ...

جنگوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہم محبت کے سفیر ہیں، اداکارہ عتیقہ اوڈھو


پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے فنکاروں کے کردار اور ان پر ہونے والی تنقید کے حوالے سے اہم خیالات کا اظہار کیا۔

عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ جب ڈاکٹر یا وکیل کسی دوسرے ملک میں جا کر کام کرتے ہیں تو ان پر کوئی اعتراض نہیں کیا جاتا، لیکن جب کوئی اداکار ایسا کرتا ہے تو اسے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فنکاروں کا جنگوں، تنازعات اور سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہوتا، کیونکہ وہ محبت اور امن کے سفیر ہوتے ہیں۔

پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر بات کرتے ہوئے، عتیقہ اوڈھو نے کہا کہ بھارت کو بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پہلگام حملے کے الزامات پاکستان پر نہیں لگانے چاہیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی سالمیت اور دفاع کی خاطر بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا اور پاک فوج کی بہادرانہ کارروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

عتیقہ اوڈھو نے زور دیا کہ فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات کو جنگوں اور تنازعات میں نہیں گھسیٹا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہر پیشے سے تعلق رکھنے والے افراد کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے کیریئر کی ترقی کے لیے کسی دوسرے ملک میں کام کریں اور یہ ایک عام رواج ہے۔

انہوں نے فنکاروں، موسیقاروں، لکھاریوں اور فنون لطیفہ کے دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد سے اپیل کی کہ وہ جنگوں اور تنازعات کا حصہ نہ بنیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو محبت اور امن کے پیغام کو پھیلانے کے لیے استعمال کریں۔

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات