اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی سیکرٹری ڈیوڈ لیمی پاکستان کے بعد بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے، ذرائع کے مطابق اپنے دو روزہ دورے کے اختتام پر سیکرٹری خارجہ پہلے برطانیہ جائیں گے جہاں وہ اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے اعلیٰ سطحی حکام کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے جس کے بعد وہ بھارت کیلئے عازم سفر ہوں گے تاہم ان کے دورہ بھارت کیلئے ابھی کسی حتمی تاریخ کا اعلان سامنے نہیں آیا ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ترک وزیر خارجہ حکان فیدان بھی 10مئی کو پاکستان کے دورے پر آئے تھے جہاں انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کی صورتحال کے تناظر میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کی تھیں اور وطن واپسی کے بعد اگلے مرحلے میں ہندوستان کے دورے پر گئے تھے۔