CHISHTIAN:
تھانہ ڈاہرانوالہ کی حدود میں دو اوباشوں نے نابالغ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا جس کا مقدمہ متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق دو اوباشوں نے دودھ فروش کی دوکان پر مزدوری کرنے والے نابالغ بچے کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، ملزم حسن مجید دو ماہ قبل نابالغ بچے کو ورغلا پھسلا کر خالی دوکان میں لے گیا اور مبینہ طور پر بدفعلی کا نشانہ بنایا۔
درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم اکثر اوقات بچے کو ورغلا پھسلا کر بدفعلی کرتا رہا، ایک دن ملزم اکبر علی نے متاثرہ بچے کے ساتھ زیادتی کرتے حسن مجید کو دیکھ لیا جس کے بعد ملزم اکبر علی بھی بچے کو بلیک میل کرتا رہا کہ تمھاری ویڈیو میرے پاس ہے اور میں اسے وائرل کر دوں گا، ملزم اکبر علی نے بھی بچے کو دھمکی دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور بلیک میل کر کے پیسے مانگتا رہا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پولیس نے متاثرہ بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر کے پابند سلاسل کردیا۔