44.8 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںپاکستان کو پانی کی سپلائیبھارت کا چناب پر نیا ’’پنگا ‘‘لینے پر...

پاکستان کو پانی کی سپلائیبھارت کا چناب پر نیا ’’پنگا ‘‘لینے پر غور



(ویب ڈیسک) بھارت پاکستان کو پانی کی سپلائی کم کرنے کیلئے نئے منصوبوں پر غور کر رہا ہے۔دریائے چناب پر پانی کا استعمال بڑھائے گا۔

دنیا کی معتبر خبر ایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ بھارت پاکستان کیلئے مختص دریائے چناب پر نہر کو وسعت دینے کے منصوبے پر غور کر رہا ہے،یہ منصوبہ پاکستان کی جانب پانی کے بہاؤ کو کم کر سکتا ہے۔بھارت کا دریائے چناب پر رنبیر نہر کی لمبائی 120 کلومیٹر کرنے کا منصوبہ ہے ، بھارت چناب کے پانی کا استعمال 40کیوبک میٹر سے بڑھا کر150 کیوبک میٹر فی سیکنڈ کریگا۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ  بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے لیے مختص دریاؤں پر کام کر رہا ہے اور نئے منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہوشیار۔۔15سے20مئی تک گرمی سے بچیں،NDMAنے موبائل پر پیغام دیدیا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات