(اشرف خان )اسٹیٹ بینک کےمطابق اپریل کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ 447 فیصد اضافہ اور سالانہ 64 فیصد کمی ہوئی ہے۔
براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 14 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہی ،مارچ 2025 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 2 کروڑ 60 لاکھ ڈالر تھی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل 24 میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 39 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تھی ،رواں مالی سال 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 3 فیصد کمی سے 1 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہی۔
گزشتہ مالی سال 10 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 1 ارب 83 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہی، رواں مالی سال 10 ماہ میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری 16 فیصد اضافے سے 1 ارب 20 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی۔
یہ بھی پڑھیں :ترک سفیر کا الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی دفتر کا دورہ