41.1 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومقومی خبریںاصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف سے چھٹکارا ممکن نہیں: وفاقی وزیرِ...

اصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف سے چھٹکارا ممکن نہیں: وفاقی وزیرِ خزانہ


وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب—فائل فوٹو

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔

اسلام آباد میں وزیرِ خزانہ سے امریکی بزنس کونسل کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران محمد اورنگزیب نے کہا کہ مستقبل میں اصلاحات کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام سے چھٹکارا ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی میں استحکام کے لیے ایڈوائزری پینل بنانے کے اقدامات کر رہے ہیں، اصلاحات کے لیے سرمائے کی نہیں مہارت کی ضرورت ہے۔

سینیٹر اورنگزیب نے مزید کہا کہ ویلیو چین میں لیکیج کی کوئی گنجائش نہیں ہے، معیشت کی مکمل ڈیجیٹائزیشن کا ہدف حاصل کریں گے، ایف بی آر آئی ٹی وِنگ میں ماہرین کی تعیناتی جاری ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیرِ خزانہ اور امریکی بزنس کونسل وفد کی ملاقات میں بجٹ تجاویز اور خدشات پر گفتگو کی گئی، محمد اورنگزیب نے تمام شعبوں میں منصفانہ ٹیکسیشن کے عزم کا اعادہ کیا۔

شرکاء کو وفاقی وزیر نے واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک اجلاسوں سے متعلق بریفنگ دی اور ٹیکس نیٹ کی وسعت اور بوجھ کی منصفانہ تقسیم پر زور دیا۔

اعلامیے کے مطابق امریکی بزنس کونسل نے بجٹ مشاورت کو سال بھر جاری رکھنے کی تجویز دی اور حکومت سے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا، اس دوران اقتصادی روابط مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات