41.1 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومتجارتی خبریںسٹیٹ بینک نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں...

سٹیٹ بینک نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی


(24نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پین کی تحریر والے کرنسی نوٹوں سے متعلق خبروں پر وضاحت جاری کردی۔

ترجمان سٹیٹ بینک نور احمد نے 24نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الیکٹرانک میڈیا پر سٹیٹ بینک سے منصوب کرنسی نوٹوں کے خبر میں صداقت نہیں ہے۔یکم جولائی سے پین سے لکھی تحریر کے حامل کرنسی نوٹوں کے ناقابل استعمال ہونے پر کوئی اعلامیہ جاری نہیں کیا گیا۔ 

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ سٹیٹ بینک نے 2014 میں اس مد میں ہدایات جاری کیں تھیں۔ نور احمد کا کہنا تھا کہ کرنسی نوٹ ملک کا اثاثہ ہے اسکی حفاظت ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:گرمی کی شدت میں اضافہ، سکولوں میں تعطیلات کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات