31.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومانٹرٹینمنٹرجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد...

رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد میں


—فائل فوٹو

معروف یوٹیوبر رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد میں آگئے۔

پاکستان کے مشہور یوٹیوبر اور ڈیجیٹل مواد تخلیق کار رجب بٹ ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے، اس بار وجہ ان کا اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ رویہ ہے جو ان کے حالیہ فیملی ڈنر وی لاگ میں دیکھنے کو ملا۔

رجب بٹ کے یوٹیوب پر 6.75 ملین سبسکرائبرز ہیں، وہ اپنے خاندانی وی لاگز، والدین، بہن اور دوستوں کے ساتھ محبت بھرے تعلقات کی وجہ سے مداحوں میں خاصے مقبول ہیں۔

ان کی اہلیہ ایمان بھی ان کے ویڈیوز میں اکثر نظر آتی ہیں اور ناظرین ان کے وقار اور شائستگی کی تعریف کرتے ہیں۔

یوٹیوبر کا ایک وی لاگ یوٹیوب پر جاری ہوا جس میں وہ اپنے خاندان کے ساتھ کھانے پر موجود تھے، یہ وی لاگ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا، جس کے ایک خاص حصے نے ناظرین کو مایوس کر دیا، اس حصے میں دیکھا گیا کہ رجب بٹ نے اپنی بہن غزل کو کھانے کی پیشکش کی، مگر اپنی بیوی ایمان کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا۔

یہ لمحہ لاکھوں ناظرین نے محسوس کیا اور سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان آ گیا۔ مداحوں کا کہنا تھا کہ رجب بٹ اپنی بیوی کے جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور یہ بار بار دیکھا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ میرا دل ایمان کے لیے رو رہا ہے، میں نے رجب بٹ سے نفرت کرنا شروع کر دی ہے، وہ ایک اچھے بھائی، دوست اور بیٹے ہو سکتے ہیں، مگر شوہر کے طور پر ناکام ہیں، ایمان ایک تعلیم یافتہ اور باوقار خاتون ہیں، وہ بہت کچھ برداشت کر رہی ہیں، انہیں اس سلوک کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔

صارفین نے کہا کہ اسلام میں بیوی کے حقوق کو بھی اتنی ہی اہمیت دی گئی ہے جتنی ماں، بہن اور والدین کو، رجب ہر کسی کو ترجیح دیتے ہیں، سوائے اپنی بیوی کے اور  یہ رویہ ناقابل قبول ہے، سلام ہے ایمان کی برداشت کو، وہ واقعی سب کچھ خاموشی سے سہہ رہی ہیں۔

رجب بٹ اپنی بیوی کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر تنقید کی زد میں



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات