31.7 C
Lahore
Saturday, May 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں...

سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں برطانوی پارلیمنٹ میں خصوصی تقریب



(ویب ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ میں سابق گورنر پنجاب اور پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ چوہدری محمد سرور کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مانچسٹر سے رکن پارلیمنٹ افضل خان نے یہ تقریب منعقد کی، جس میں چوہدری سرور کی برطانوی سیاست، کمیونٹی سروس اور بین الاقوامی سطح پر امن و اتحاد کے فروغ میں خدمات کو سراہا گیا۔اس موقع پر ایم پی افضل خان نے تقریب کی میزبانی کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ایک ایسے رہنما کو خراج تحسین پیش کر رہے ہیں جنہوں نے سیاست اور سماجی ہم آہنگی میں نمایاں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ چوہدری سرور نے 1997 میں تاریخ رقم کرتے ہوئے برطانیہ کے پہلے مسلم رکن پارلیمنٹ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ اس کے بعد سے وہ برطانیہ، پاکستان اور عالمی سطح پر بھائی چارے اور ہم آہنگی کیلئے سرگرم رہے۔
تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ اور ہاؤس آف لارڈز کے کئی اہم رہنماؤں نے شرکت کی، جن میں ٹورسٹن بیل ایم پی (معاشی امور کے وزیر مملکت) ، ایم پی سر اسٹیفن ٹمز ، ایم پی روشنا را علی، ایم پی یاسمین قریشی، ایم پی عمران حسین، ایم پی ناز شاہ، ایم پی ڈاکٹر روپا ہُک شامل تھے۔ اس کے علاوہ لارڈ واجد خان، لارڈ ڈیس براؤن، لارڈ رامی رینجر ، لارڈ قربان حسین اور دیگر سابق ارکان پارلیمنٹ بھی تقریب میں شریک تھے۔
شرکاء نے چوہدری سرور کی پاکستان و بھارت میں امن کے فروغ اور بین الاقوامی ہم آہنگی میں کردار کو سراہا اور کہا کہ برطانیہ آج بھی ان کی موجودگی کو محسوس کرتا ہے۔
تقریب کے اختتام پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وہ چاہے پاکستان میں ہوں یا برطانیہ میں، ہمیشہ امن، اتحاد اور عوامی خدمت کے لیے سرگرم رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے چیلنجز کا مقابلہ اجتماعی کوششوں سے ہی ممکن ہے۔تقریب میں کئی کمیونٹی رہنماؤں نے بھی شرکت کی، جن میں راجہ مظہر حیات، انیل مسرت، امام قاسم، حنیف خان، شہزادہ حیات، مسعود خان اور دیگر شامل تھے۔ سب نے چوہدری سرور کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:سی ایس ایس کرنیوالے 141 امیدوار حتمی مرحلے میں کامیاب، ٹاپ 20 کے نام جانئے



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات