45.1 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبیٹریوں انورٹرز میں جاسوسی آلات امریکہ میں ہلچل

بیٹریوں انورٹرز میں جاسوسی آلات امریکہ میں ہلچل



(24 نیوز)امریکہ میں سولر بیٹریوں اور انورٹرز میں جاسوسی کے آلات کی موجودگی کی خبر نے ہر جانب ہلچل مچا دی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی توانائی کے حکام چینی ساختہ آلات کی جانب سے پیدا ہونے والے خطرات کا دوبارہ جائزہ لیا ہے جو قابل تجدید توانائی کے انفراسٹرکچر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 کچھ آلات میں غیر متوقع کمیونیکیشن ڈیوائسز برآمد ہوئیں جن کا مقصد ابھی تک واضح نہیں ہوسکا۔

رپورٹ کے مطابق پاور انورٹرز، جو زیادہ تر چین میں تیار ہوتے ہیں، دنیا بھر میں سولر پینلز اور ہوا کے ٹربائنز کو بجلی کے گرڈ سے جوڑنے کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

 یہ بیٹریوں، ہیٹ پمپس اور الیکٹرک گاڑیوں کے چارجرز میں بھی پائے جاتے ہیں۔

اگرچہ انورٹرز کو ریموٹ ایکسیس کے لیے بنایا جاتا ہے تاکہ اپڈیٹس اور مینٹیننس کی جا سکے، لیکن ان کا استعمال کرنے والی یوٹیلٹی کمپنیاں عموماً فائر والز انسٹال کرتی ہیں تاکہ چین سے براہ راست کمیونیکیشن کو روکا جا سکے۔

تاہم، امریکی ماہرین نے چینی انورٹرز میں غیر متوقع کمیونیکیشن ڈیوائسز کی موجودگی کا دعویٰ کیا ہے، جن کا مصنوعات کی دستاویزات میں کچھ درج نہیں تھا۔

 یہ ماہرین گرڈ سے جڑے آلات کو کھول کر ان کے مسائل کی جانچ کرتے ہیں۔

امریکہ میں ایک ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 9 ماہ کے دوران، غیر دستاویزی کمیونیکیشن ڈیوائسز، بشمول سیلولر ریڈیوز، متعدد چینی سپلائرز کی بیٹریوں میں بھی پائی گئی ہیں۔

رائٹرز کے مطابق یہ معلوم نہیں چل سکا ہے کہ کتنے انورٹرز اور بیٹریوں کا اب تک جائزہ لیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس مسئلے پر امریکی قومی سلامتی ایجنسی کے سابق ڈائریکٹر مائیک راجرز نے ایک بیان میں کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ چین یہ چاہتا ہے کہ ہمارے بنیادی انفراسٹرکچر کے کچھ حصوں کو خطرے میں ڈالا جائےان کا مزید کہنا تھا کہ “میرے خیال میں چینی اس بات کی امید کر رہے ہیں کہ انورٹرز کے وسیع پیمانے پر استعمال کے ذریعے مغرب کے پاس اس سیکیورٹی مسئلے کو حل کرنے کے کم آپشن ہوں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات