45 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومغزہ لہو لہوانڈیا پاکستان کی واضح دفاعی برتری ہضم نہیں کر پائیگا

انڈیا پاکستان کی واضح دفاعی برتری ہضم نہیں کر پائیگا



لاہور:

گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ انڈیا پاکستان کی واضح دفاعی برتری ہضم نہیں کر پائے گا، کسی صورت نہیں ہوگا خصوصاً نریندر مودی اینڈ کمپنی کبھی ہضم نہیں کر پائے گی. 

ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر صلاحیت ہوتی تو یقین کریں نیکسٹ ڈے سیز فائر نہ ہوتا وہاں سے اٹیک ہوتا. 

تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ مودی نے جو زبردست کام کیا پورے بھارت کو مندر کا گھنٹہ بنا دیا ہے جو آرہا ہے وہ بجا رہا ہے، ٹرمپ سے لیکر نیپال اور میانمار تک، نیپال اور میانمار بھی اب مودی اور بھارت کو آنکھیں دکھا رہے ہیں. 

تجزیہ کار عامر الیاس رانا نے کہا کہ بات سمپل سی ہے جو کچھ مودی گودی میڈیا نے کیا ، انھوں نے اپنے ساتھ جو کیا اس کو انٹرنیشنل میڈیا آڑے ہاتھوں لے رہا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں نہ کہ ٹکا کے بے عزتی کر رہا ہے.

تجزیہ کار خالد قیوم نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر اگر آپ دیکھیں تو بھارت نے پہلگام کا جو ڈرامہ رچایا اور اس کی بنیاد پر نریندر مودی نے جس طرح پاکستان پر جنگ مسلط کی اب نریندر مودی جو ہے اس جنگ کے بوجھ تلے خود آ چکا ہے، اسے بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا ،دنیا پاکستان کی تجارت کی طرف دیکھ رہی ہے. 

تجزیہ کار محمد الیاس نے کہا کہ دیکھیں بانی پی ٹی آئی نے اب جو مذاکرات کے لیے کہا ہے جیسا کہ ان کے نمائندے گنڈاپور نے باہر آ کر کہا ہے کہ گورنمنٹ کے ساتھ بامعنی مذاکرات ہونے چاہییں جو نتیجہ خیز ہوں، پی ٹی آئی کی طرف لاسٹ ٹائم جو بات چیت تھی کہ باہر آ کر کچھ اور بتاتے ہیں، اندر بات کچھ اور ہوتی ہے تو اس میں دیکھنا پڑے گا کہ کون ہے جو ان کا نمائندہ جو آکہ صحیح بات بتاتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات