(24 نیوز)سعودی عرب میں بہت جلد خود کار گاڑیاں لانچ کر دی جائیں گی۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی اور اوبر ٹیکنالوجی کمپنی کے درمیان سعودی عرب میں رواں برس کے آخر تک خود کار گاڑیاں لانچ کرنے کے معاہدے پر دستخط ہو گئے ہیں۔
اس سسٹم کے تحت ابتدائی طورپرحفاظتی امور اور فوری مدد کویقینی بنانے کیلئے آپریٹرز بھی ہوں گے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی جانب سے شروع کئے جانے والے خود کار ڈرائیونگ منصوبے کا آغاز ابتدائی طورپر اوبر ایپ کے ذریعے کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:روبوٹ انسانوں کی طرح رقص کرنے لگے
سعودی ٹرانسپورٹ جنرل اتھارٹی کے قائمقام صدر ڈاکٹر رمیح الرمیح اور اوبر کمپنی کے سی ای او دارا خسروشاہی نے ریاض میں منعقدہ سعودی امریکی سرمایہ کاری فورم میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے۔
ٹرانسپورٹ اتھارٹی خود کار گاڑیوں کے لیے اوبر ایپ سے استفادہ کرے گی تاکہ خود کارڈرائیونگ کے لئے بڑے پیمانے پر صارفین تک پہنچا جا سکے۔
اتھارٹی اور اوبرکمپنی کی جانب سے حفاظتی امور کے حوالے سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ ان کی اولین ترجیح سیفٹی سروس کی فراہمی ہے۔