متحدہ عرب امارات کی تمام ساتوں ریاستوں کو ملانے کے لیے الاماراتی ٹرین نیٹ ورک اتحاد ریل نے اعلان کیا ہے کہ سنہ 2026 میں مسافر سروس شروع کی جائے گی۔
دبئی کی مشہور میٹرو سروس کے برعکس، جو صرف دبئی کے مختلف علاقوں کے درمیان چلتی ہے، اتحاد ریل پورے ملک کے ساتوں امارات کو جوڑے گی اور سعودی عرب اور عمان جیسے ہمسایہ ممالک کے کو بھی جوڑ دے گی۔
یہ منصوبہ اماراتی ریاستوں ابوظبی، دبئی، شارجہ اور فجیرہ میں اسٹیشنوں کے ذریعہ مسافر سروس کا آغاز کرنے جارہی ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق، اتحاد ٹرین متحدہ عرب امارات میں تیز، آرام دہ اور سستی سفر کی سہولت فراہم کرے گا۔
متحدہ عرب امارات میں رہنے والے افراد کے لیے یہ ریل نیٹ ورک مختلف امارات تک آسان رسائی اور خلیجی ممالک کے درمیان بغیر کسی مشکل کے سفر کے مواقع فراہم کرے گی۔
حکام کے مطابق ابوظہبی میں خلیفہ سٹی اور الرویس کے قریب اسٹیشنز رہائشی، صنعتی اور ابوظبی ایئرپورٹ کے علاقوں کو جوڑے گی۔
دبئی میں اتحار ٹرین کا مرکزی اسٹیشن دبئی پروڈکشن سٹی میں واقع جمیرا گالف اسٹیٹس کے قریب متوقع ہے، جو کہ اہم شاہراہوں اور رہائشی کمیونٹیز تک آسان رسائی فراہم کرے گا۔
شارجہ میں یونیورسٹی سٹی کے قریب اسٹیشن طلباء اور پروفیشنل افراد کے لیے سہولت فراہم کرے گا اور شارجہ ایئرپورٹ کے قریب ہوگا۔
اسی طرح فجیرہ میں سکمکم کے علاقے میں اسٹیشن مشرقی خطے کو باقی اماراتی ریاستوں سے منسلک کردے گا۔