(وقاص عظیم)پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال ثاقب نے قائم مقام امریکی سفیر نتالیہ بیکر سے ملاقات کی، جس نوجوانوں کے لیے بلاک چین اور اے آئی (آرٹیفیشل انٹیلینس) میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بلال ثاقب اور نتالیہ بیکر کی ملاقات میں بلاک چین، مصنوعی ذہانت اور نوجوانوں کی ترقی سے متعلق باہمی اہداف پر گفتگو کی گئی۔ملاقات میں امریکی اداروں اور پاکستان کے کاروباری ماحولیاتی نظام کے درمیان روابط قائم کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ بلال بن ثاقب کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے نوجوان آبادیوں میں سے ایک کا گھر ہے ،اب وقت ہے کہ ان میں سرمایہ کاری کی جائے،انہیں عالمی قائدین سے جوڑا جائے اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان مواقع کے پائیدار پل تعمیر کیے جائیں ،مشترکہ پروگراموں، ٹیلنٹ ایکسچینج، اور امریکی ٹیک کمپنیوں کے درمیان پارٹنرشپ پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پاکستانی اسٹارٹ اپس کے درمیان اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشتوں کے آغاز کی منصوبہ بندی جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بے اولاد جوڑے سنیاسی باوے،عطائی حکیم، ہیلتھ کلینک نہ جائیں،اللہ پر بھروسا کریں