35 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں

اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں



(اشرف خان)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے کھلوائے جانے والے روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کی تفصیلات جاری کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق اپریل 25 میں بیرون ملک پاکستانیوں نے 8802 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس کھولے  گئے۔

اپریل 2025 تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹ کی تعداد 8 لاکھ  14 ہزار 244 ہوگئی ،اپریل 25 میں  روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر جمع ہوئے۔

 اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں ستمبر 2020 سے اب تک 10 ارب 18 کروڑ ڈالر ڈپازٹس ہوئے، روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے  6 ارب 52 کروڑ 70 لاکھ ڈالر مقامی طور پر استعمال ہوئے۔

 روشن ڈیجیٹل اکاونٹس سے 56 مہینوں میں 1 ارب 75 کروڑ 70 لاکھ ڈالر  واپس نکالے گئے،روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں 1 ارب 89 کروڑ 70 لاکھ ڈالر واجب الادا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یوٹیوب میں بڑی تبدیلی پر کام شروع، اسکیپ کرنا ناممکن ہوگا



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات