35 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومتجارتی خبریںپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن 100 انڈیکس نئی بلند ترین...

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز دن 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر بند



(24  نیوز) پاکستان اسٹاک  ایکسچینج کا 100 انڈیکس آج  تاریخ  کی  بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے، بجٹ میں تعمیراتی شعبے پر توجہ دیے جانے کی امیدوں پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا آغاز مثبت رجحان سے ہوا۔

یہ رجحان کاروبار کے اختتام سے قبل اسٹاک ایکسچینج  پر نیا ٹیکس نہ لگائے جانےکی اطلاع پر تیز ہوگیا، 100 انڈیکس نے کاروبار کا اختتام ایک ہزار 425 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 19 ہزار 961 پرکیا ہے۔

بازار میں آج 69 کروڑ 89 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 39 ارب روپے سے زائد رہی، کاروبارکے اختتام پر مارکیٹ کیپٹلائزیشن 147 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 385 ارب روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ججز ٹرانسفر کیس؛درخواست گزار 5ججز کاتحریری جواب سپریم کورٹ میں جمع 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات