35 C
Lahore
Friday, May 16, 2025
ہومقومی خبریںبھارتی جارحیت کیخلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور...

بھارتی جارحیت کیخلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور


سینیٹ نے بھارتی جارحیت کے خلاف مسلح افواج کی کارروائی پر قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے مسلح افواج سے متعلق قرار داد ایوان میں پیش کی، جسے متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قرار داد میں کہا گیا ہے کہ آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کیا۔ 

قرار داد کے مطابق اس آپریشن نے پاکستان کی خود مختاری کا تحفظ کیا۔

قرار داد کے متن کے مطابق آپریشن پختگی سے کیا گیا۔ 

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔

 اسحاق ڈار نے کہا ہم نے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی، انھوں نے کہا پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔

انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی رابطے میں تھے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ سب ممالک کہہ رہے تھے کہ آپ ایٹمی طاقت ہیں، ساٹھ وزرائے خارجہ، وزرائے اعظم سے میری فون پر بات ہوئی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات